نئی دہلی،17مئی (ایجنسی) سپریم کورٹ نے آج آل انڈیا مسلم پرسنل بورڈ سے پوچھا کہ کیا منکوحہ خاتون کو ایک ساتھ تین طلاق قبول نہ کرنے کا حق دیا جاسکتا ہے؟ عدالت عظمیٰ نے بورڈ کے وکیل کپّل سبل کے توسط سے پوچھا کہ آیاآل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ علما کو یہ ہدایت جاری کر سکتا ہے کہ نکاح کے وقت یہ ریکارڈ کیا جائے کہ نکاح میں آنے والی خاتون نے ایک ساتھ تین طلاق سے اتفاق کیا ہے یا نہیں۔
Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">
مسٹر سبل نے کہا کہ مسلم پرسنل لا بورڈ اپنے تمام ممبروں سے رجوع کرنے کے بعد اس کا جواب دے گا ۔
یہ سوال پانچ رکنی آئینی بنچ کی طرف سے پوچھا گیا ، جو چیف جسٹس جگدیش سنگھ کیہر کی صدارت میں طلاق ثلاثہ کی آئینی حیثیت پر سماعت کررہی ہے۔